کمپنی کے بارے میں

ہوم > کمپنی کے بارے میں > بورڈ آف ڈائریکٹرز

بورڈ آف ڈائریکٹرز

جناب شیخ علی شاہی خاندان کے ایک فرد ہیں جوکہ قطر کے معروف ومشہور تاجر ہیں۔تعلیمی اعتبار سے اُنہوں نے پورٹ لینڈ اسٹیٹ یونیورسٹی امریکہ سے پولیٹکل سائنس میں گریجویشن کی ہے۔ فی الحال وہ ’’اُمّ ہیش انٹرنیشنل ‘‘ اور ’’ الجزیرہ ٹریڈنگ اینڈ کنٹریکٹنگ ‘‘ کے چیئرمین ہیں۔اس سے پہلے وہ قطر انٹرنیشنل اسلامک بینک کے چیئرمین تھے۔

جناب سیدگل پاک قطر جنرل تکافل (جوکہ آج پاکستان میں سب سے کامیاب ترین تکافل گروپ ہے جس کو قطر کے سب سے مضبوط ترین چند معاشی اداروں کا تعاون حاصل ہے)کے ڈائریکٹر ہیں۔جناب سعید گل ریاستِ قطر میں ایک ممتاز پاکستانی تاجر ہیں۔فی الحال وہ Eurotec Projects Development for Oil & Gas (جوکہ ایک تجارتی اور مشاورتی انٹرپرائز ہے) میں ایزیکٹیو ڈائریکٹر کے طورپر کام کر رہے ہیں۔اس سے پہلے وہ 17 سال جنرل سروسز کے ہیڈ کے طورپر قطر پیٹروکیمیکل کمپنی کے ساتھ منسلک تھے۔ اس کے بعد وہ 14سال Al-Muftah Projects & Industrial Services کے ڈائریکٹر آپریشن تھے۔


جناب سعید گل پاک قطر بزنس فورم کے بورڈ کے ایکزیکٹیو ممبرز میں سے ہیں، اور دوحہ میں پاکستان ویلفیئر فارم کے بانیوں میں سے ہیں اور مختلف بین الاقوامی فورم پر پاک قطر گروپ کی نمائندگی بھی کی ہے۔



پاک قطرجنرل تکافل نے بہت بڑی کامیابیاں حاصل کی ہےاور پاکستان کی انڈسٹری میں مارکیٹ کے لیڈر کے طور پراُبھرا ہے۔کمپنی نے نا صرف آپریشنز اور بزنس میں نمایاں ترقی کی ہے، بلکہ ایک قائدانہ کارپوریٹ کمپنی کی حیثیت سے بھی اپنی شناخت حاصل کی ہے۔ پاکستان میں کامیابی سے تکافل کو فروغ دینے،برانچ نیٹ ورک کو پورے ملک میں پھیلانے ، اور نئی پراڈکٹس کو متعارف کرانے کا اعزاز بھی پاک قطر جنرل تکافل کو حاصل ہے۔

تعلیمی اعتبار سے جناب عبدالباسط Fayetteville یونیورسٹی ، نارتھ کیرولینا امریکہ سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں بیچلر آف سائنس ہیں۔ فی الحال وہ قطر انٹرنیشنل اسلامک بینک کے CEO اور اسلامک فائناننشل سیکیورٹیز کمپنی، دوہا کے بورڈ کے ممبر ہے۔

جناب علی ابراہیم عبدالغنی فی الحال قطر اسلامک انشورنس کمپنی (QIIC ) کے CEO ہیں، 1985ء میں Campbell یونیورسٹی سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں بیچلر کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد اُنہوں نے منسٹری آف لیبر اینڈ سوشل آفیئرز آف قطر میں ہیڈ آف فائنانس اینڈ ایڈمنسٹریشن افیئرز کے طورپر شمولیت اختیار کی۔اس کے بعد اور QIIC میں شمولیت اختیار کرنے سےپہلے اُنہوں نے Qatar Armed Forces میں ہیڈ آف پروکیورمنٹ کے طورپر بھی ملازمت کی ہے۔

جناب أویس احمد یوسف انڈیانا یونیورسٹی امریکہ کے کیلی سکول آف بزنس کے گریجویٹ ہے۔وہ فی الوقت الأحمد ٹیکسٹائل ملز لِمیٹڈ میں سینئر مینجمنٹ پوزیشن پر کام کررہے ہیں اُنہوں نے پاکستان میں معاشی اداروں میں مختلف سینئر لیول کی پوزیشن پر کام کیا اور امریکہ میں ایک پاکستانی ٹیکسٹائل کمپنی میں ایک Liaison office میں کام کیا۔

جناب زاہد حسین اعوان پنجاب یونیورسٹی کے گریجویٹ ہے، جنہیں بینکنگ انڈسٹری میں 36 سال کا مضبوط تجربہ بھی حاصل ہے۔ابتدائی طورپر اُنہوں نے بینکنگ کا تجربہ زیادہ تر GCC ممالک سے حاصل کیا اور تقریباً 10 سال کنونشنل بینکنگ میں کام کیا۔ 1990 ء میں اُنہوں نے قطر انٹرنیشنل اسلامک بینک (QIIB) میں شمولیت اختیار کی جہاں وہ (Treasury & corresponding banking ) کی نگرانی کررہےتھے ۔

مسٹر جنیدی انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (آئی سی اے پی) کے فیلو ممبر ہیں اور آئی سی اے پی کے نائب صدر اور کونسل ممبر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ جنیدی شعیب اسد میں بطور سینئر پارٹنر کام کررہے ہیں۔

مسٹر جنیدی 30 سال سے زیادہ کا متنوع تجربہ لاتے ہیں ، جس میں کے پی ایم جی پاکستان کے ساتھ 15 سال سے زیادہ شامل ہیں جہاں انہوں نے 6 سال تک پارٹنر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کراچی اسٹاک ایکسچینج اور نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن اور کراچی اسٹاک ایکسچینج کے نامزد امیدوار کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

سمیرا عثمان کے پاس مقامی اور غیر ملکی تنظیموں کے ساتھ 10 سال کام کرنے کا ایک متمول اور متنوع تجربہ ہے۔ ایک مضبوط تعلیمی پس منظر کے ساتھ ، وہ اعلی انتظامی عہدوں پر مختلف تنظیموں کے لئے کام کرنے کا اعزاز وہ رکھتی ہے۔