کمپنی کے بارے میں

ہوم > کمپنی کے بارے میں > کمپنی کا تعارف

کمپنی کا تعارف

پاک قطر جنرل تکافل کا مختصرتعارف

پاک قطرجنرل تکافل لمیٹڈ کا شمار پاکستان کی چند ابتدائی جنرل تکافل کمپنیوں میں ہوتا ہے،جسکو اگست 2007 میں سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) سے  تکافل لائسنس ملا ، جس کے بعد کمپنی نے باقاعدہ اپنے کام کا آغاز کیا۔

تکافل کے شعبے میں ’’پاک قطر تکافل گروپ ‘‘ پاکستان کا پہلا ’’تکافل گروپ‘‘ ہے جو ’’فیملی/لائف تکافل‘‘ اور ’’جنرل تکافل‘‘ کی خدمات فراہم کررہا ہے ۔پاک قطر جنرل تکافل کا ادا شدہ سرمایہ  509 ملین روپے سے زائد ہے جبکہ پاک قطر فیملی تکافل اور پاک قطر جنرل تکافل دونوں کا مشترکہ ادا شدہ سرمایہ ایک ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے ۔کمپنی کے تمام اُمور شرعیہ ایڈوائزری بورڈ کی نگرانی ا ور مشاورت سے انجام پاتے ہیں، جس کے چیئرمین مفتی محمد حسان کلیم صاحب مدظلہم ہیں۔

پاک قطر جنرل تکافل ملک کے بڑے شہروں میں اپنا برانچ نیٹ ورک قائم کرچکا ہے اورعنقریب دیگر شہروں میں یہ نیٹ ورک مزیدوسیع ہوگا۔(ان شاء اﷲ)۔پاک قطر جنرل تکافل کا مقصد یہ ہے کہ تکافل کے ذریعہ لوگوں کے پیش آمدہ خطرات اور ناگہانی نقصانات کا بروقت تدارک اسلامی طریقے سے کرے ، اس مقصد کے حصول کے لئے کمپنی نے باصلاحیت اور خدمت کے جذبے سے سرشار افراد کا انتخاب کیا ہے، مزید برآں اپنے کسٹمرز کو بہترین کسٹمر سروسز فراہم کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ب کیا ہے۔

نیز معروف کریڈٹ ریٹنگ کمپنیپاک قطر جنرل تکافل کوJCR-VIS (ایک معروف کریڈٹ ریٹنگ کمپنی) کی جانب سے «A» مستحکم ریٹنگ جاری کی گئی ہے، جبکہ PACRAکی جانب سے «+A»مستحکم ریٹنگ تفویض کی گئی ہے جو ادارے کے مضبوط اور مستحکم ہونے کو ظاہر کرتی ہے۔پاک قطر جنرل تکافل کمپنی کے لئے یہ بات قابلِ فخر ہے کہ کمپنی کو ’’قطر‘‘ کی معاشی اعتبار سے بڑی نامور اور مضبوط کمپنیوں کا تعاون حاصل ہے